سونےکی قیمت عالمی سطح پر پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوزکرگئی

نیو یارک (کنزیومرواچ نیوز)سونےکی قیمت عالمی سطح پر تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوزکرگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق سونےکی قیمت میں اضافہ عالمی اقتصادی اورجغرافیائی غیریقینی صورتحال کے باعث ہوا اور سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدا ہے۔ امریکی فیڈرل ریزروکی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات کو بھی سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق 2025 میں اب تک سو نے کی قیمت عالمی سطح پر 52 فیصد بڑھ چکی ہے،2024 میں سونےکی عالمی سطح پر قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا تھا۔پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز فی تولہ سونے کابھاؤ 1500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں