ایک نیا سمندر وجود میں آسکتا ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

قاہرہ(کنزیومر واچ نیوز)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ افریقی براعظم ایک بڑی جغرافیائی تبدیلی کے دہانے پر کھڑا ہے، جہاں مشرقی افریقہ آہستہ آہستہ باقی براعظم سے الگ ہو رہا ہے، اور اس کے نتیجے میں ایک نیا سمندر وجود میں آ سکتا ہے۔زمین کی پرت کئی بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے، جو آہستہ آہستہ حرکت کر رہی ہیں۔ افریقی پلیٹ اور صومالی پلیٹ ایک دوسرے سے دور ہو رہی ہیں، اور یہ عمل ہر سال تقریباً 0.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے جاری ہے۔ اگرچہ یہ رفتار معمولی لگتی ہے، لیکن لاکھوں سال میں یہ تبدیلی افریقی براعظم کو دو حصوں میں تقسیم کر دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں