راولپنڈی میں کے ایف سی کی برانچ پر حملہ،12 افراد کے مقدمہ درج

راولپنڈی(کنزیو مر واچ نیوز)راولپنڈی کے علاقے کینٹ میں گذشتہ شب ’کے ایف سی‘ کی ایک برانچ میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کے الزام میں 10-12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ فاسٹ فوڈ چین کے برانچ مینیجر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہےکے ایف سی برانچ مینیجر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ‘وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جب شور کی آواز سنائی دی، باہر نکل کر دیکھا تو 10-12 نامعلوم افراد بیس بال ڈنڈے اور کیل لگے ڈنڈے اٹھائے ہال میں موجود تھے۔’ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ہال میں موجود فیملیز کو گالیاں دیں اور نعرے بازی شروع کر دی۔ روکنے پر انھوں نے ہمیں بھی گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس نے شناخت کرلی ہے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں