اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف جعفر ایکسپریس حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج بلوچستان کا اہم دورہ کررہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم اعلیٰ سطح سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال، بولان میں جعفر ایکسپر یس ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفننگ دی جائےگی ۔ اجلاس میں بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
جعفر ایکسپریس حملہ: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بلوچستان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
