تمام وزارتیں چیمبرز کی مشاورت سے ایکشن پلان تیار کریں، وزیراعظم

0

اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ان کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام چیمبرز آف کامرس کے تعاون اور ان کی سفارشات کے مطابق پالیسی اقدامات کے لئے لائحہ عمل تیار کریں۔وزیراعظم نے ملک کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام ترقی کا ابتدائی مرحلہ ہے کیونکہ ترقی کا سفر ابھی شروع ہوا ہے۔شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کی کاوشوں کا اعتراف کرنے پر چیمبرز کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ معاشی استحکام کے حصول کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے اور کاروباری برادری پر خصوصی توجہ دینی چاہئے جس نے ملک کی ترقی میں مسلسل رہنمائی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں