بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک ہڑپنے کا منصوبہ

نئی دہلی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے ہندو انتہا پسند مودی حکومت نے ’وقف ترمیمی بل‘ لوک سبھا سے منظور کروا لیا۔بھارتی لوک سبھا نے متنازع ’وقف ترمیمی بل‘ منظور کر لیا جس کی کانگریس ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔مسلم مخالف متنازع بل کو آج ہی ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیا جائےگا جہاں بل کی منظوری کےلیے 236 اراکین میں سے119اراکین کی حمایت درکارہوگی۔ کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے وقف ترمیمی بل کو آئین پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے جب کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑ ڈالی اور کہا وہ گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتےہیں، وقف بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں