اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ میں خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے کینٹ ایریا میں افطار سے چند لمحوں قبل خوارج گروہ نے دو خود کش حملے کیے، دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ مسجد اور اطراف کے مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چھتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے روزے دار اور نمازی تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
بنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
