اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی نہیں مستقل ہوسکتا ہے تاہم فی الحال سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ معاشی حالات بہتر رہے تو ریلیف چلتا رہے گا۔ جون سے کمی کو بنیادی ٹیرف کا حصہ بنایاجاسکتا ہے۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ حکومت نے تین ماہ کے لیے بجلی بلز میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے کی سبسڈی کی درخواست دی تھی۔پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی نرخوں میں کمی ملک کے معاشی حالات سے مشروط ہے۔ جب تک معاشی صورتحال بہتر رہی یہ ریلیف ملتا رہے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی ہےیا مستقل؟
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
