ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے

0

لاہور(کنزیومرواچ نیوز) ماہ رمضان کے آغاز میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی تھی، مگر بغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اس غیر قانونی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت 248 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 2925 روپے میں دستیاب ہونا چاہیے تھا، مگر منافع خور مافیا کی جانب سے من مانے اضافے کے بعد قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہروں میں ایل پی جی 320 روپے فی کلو، دیہی علاقوں میں 350 روپے فی کلو جبکہ پہاڑی علاقوں میں 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ جس کی وجہ سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3700 روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 14500 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں