اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ، ملکی مجموعی ذخائر اوربینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی

کراچی(کنزیومرواچ نیوز) ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی ذخائر اور بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 71 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالررہ گئے۔ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی ایک ممکنہ وجہ بیرونی ادائیگیوں میں کمی یا کسی بین الاقوامی قرض یا امداد کی وصولی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں