غزہ (کنزیومرواچ نیوز)اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں، قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں طیارے سے گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار افراد غزہ شہر کے علاقے الزیتون لوٹ رہے تھے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہےکہ اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔حماس نے صیہونی فوج کی جارحیت کو مصر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔
اسرائیل نے امن معاہدےکی دھجیاں اڑا دیں، غزہ پر حملہ، 11 شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
