ارشد شریف قتل کیس، ٹریگر تو عمران خان سے دبا ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوءےکہا کہ میں نے ارشد شریف کے قتل میں عمران خان کا نام نہیں لیا۔ آپ کو یہ کہہ رہا ہوں کہ ارشد شریف کے قتل کا کیس کھلے گا، کیوں مراد سعید ملک سے باہر ہے؟ یا جہاں بھی ہے، ملک سے باہر ہے ملک کے اندر ہے جہاں بھی چھپا ہوا ہے، کیوں چھپا ہوا ہے؟ آپ مجھے یہ وجہ بتائیں آپ اس کو انوسٹی گیٹ کیوں نہیں کرتے۔ ہر چیز آپ عمران خان پر ڈال دیں یہ بھی زیادتی کی بات ہے لیکن اگر آپ کہیں گے کہ گولی کس نے چلائی، توٹریگر تو عمران خان سے دبا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں