اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

کراچی(کنزیومرواچ نیوز) اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ مریم نفیس نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کےہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے،اداکارہ نےشوہر اورنومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔اداکارہ کی جانب سے بیٹے کی تصاویر شیئر کرنے پر انکے ساتھی اداکاروں کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں