ٹیکنالوجی ماہرین نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)ہر میدان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب لاتے ہوئے مستقبل کے کاروباری ماڈلز، صنعت کے مقابلے، اور سرکاری و نجی تنظیموں کو منظم اور تبدیل کرے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کلا ڈ کمپیوٹنگ، اور بگ ڈیٹا تیزی سے ٹیکنالوجی کے منظرنامے کو تبدیل کر رہی ہیں، جبکہ روایتی صنعت کار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کم لاگت کے طریقے اور محدود بجٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی سافٹ ویئر کی مدد سے کام کرنے جیسے بے شمار فوائد دیکھ کر حیرت زدہ ہیں۔مغرب میں، انٹیلیجنس سافٹ ویئر پہلے سے ہی استعمال ہو رہا تھا، لیکن اسے تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی سافٹ ویئر سے تبدیل کیا جا رہا ہے، جو تمام اقسام کی تنظیموں، چاہے سرکاری ہوں یا نجی، چھوٹی ہوں یا بڑی، کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔جرمنی سے کراچی آئے ہوئے نوجوان ڈیٹا اینالسٹ بلال احمدصدیقی کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پروگرام صنعت سے صنعت، تنظیم سے تنظیم اور فیلڈ سے فیلڈ میں مختلف ہوتے ہیں،مثلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی سافٹ ویئر کسی منصوبے کے لیے بجٹ اور لاگت کے حوالے سے درست اعداد و شمار اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، جبکہ سرکاری تنظیموں میں خراب گورننس یا کرپشن کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بلال احمدصدیقی نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہماری صنعت میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے،بگ ڈیٹا بھی درست معلومات نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی قدر ناقابل انکار ہے، حال ہی میں یورپ کے ایک کلائنٹ نے لاجسٹکس سافٹ ویئر تیار کرایا ہے، وہاں کی حکومت اب اس سافٹ ویئر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صلاحیتوں کو شامل کرنے کے لیے گرانٹ فراہم کر رہی ہے، جو لاجسٹکس کو مزید بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی کو بڑھانے کی صلاحیت کو تسلیم کرتی ہے۔ یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تبدیلی کی طاقت اور صنعتوں کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ دوسری جانب یہ سافٹ ویئر زراعت کے شعبے میں مٹی کی جانچ کو یقینی بنا سکتا ہے، صحت کے شعبے میں تمام مریضوں کے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (ای ایم آر) کو برقرار رکھ سکتا ہے، ہوٹل انڈسٹری میں کھانے کے ضیاع کو کم کرسکتا ہے اور ڈیلیوری مینجمنٹ کو یقینی بنا سکتا ہے، اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں وسائل کے استعمال کو بہتر بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی کمپنی یا تنظیم کے لیے پرانا ڈیٹا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پروگرام بنانے میں بہت اہم ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرنا بہت آسان ہے، اور قریب مستقبل میں دنیا بھر میں ہر چیز آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر انحصار کرے گی۔
انہوں ںے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی وسیع رسائی اور استعمال سے صنعتوں میں ایک انقلاب آنے والا ہے، جیسے ماضی میں سیٹلائٹ ٹیلی ویژن، کمپیوٹرز، انٹرنیٹ اور اسمارٹ فونز نے تبدیلی لائی تھی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بڑا ڈیٹا پروسیس کرنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت کاروباروں کو تیز، ذہین فیصلے کرنے، اپنے آپریشنز کو بہتر بنانے اور نئے ترقیاتی مواقع دریافت کرنے کے قابل بنائے گی، کلا ڈ کمپیوٹنگ نئی کمپنیوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو بغیر زیادہ انفراسٹرکچر کے اخراجات کے اپنے آپریشنز کو بڑھانے کے قابل بنا رہی ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی بصیرتیں کاروباروں کو تیزی سے نئے ماڈلز کے ساتھ تجربہ کرنے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں داخل ہونے کے قابل بناتی ہیں،انٹرپرینیورز اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ٹیموں کے لیے یہ ٹیکنالوجی تبدیلی لانے والی ہے۔ نئے پروڈکٹس بنانے اور ان کی جانچ کے لیے درکار وسائل اور وقت میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ہر میدان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب
