• حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

    حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظر ثانی دائر کردی۔ ذرائع نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے متفرق نظر ثانی دائر کی گئی، نئی متفرق نظر ثانی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو دور کرکے دائر کیا گیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہسپتال منتقل کے عدالتی فیصلہ میں سقم ہے، عدالتی فیصلہ میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا۔درخواست کے مطابق متفرق درخواست منظور کرکے نظر ثانی کی اجازت دی جائے، 18 اگست کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

    facebook